لاہور قلندرز کا پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر چارتھ اسالنکا کو شامل کرنے کا اعلان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل 11 کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے  پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر سری لنکا کے بیٹنگ آل راؤنڈر چارتھ اسالنکا

چپ ٹیک Apr 12, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل 11 کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر سری لنکا کے بیٹنگ آل راؤنڈر چارتھ اسالنکا سے معاہدہ کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 28 سالہ چارتھ اسالنکا نے بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز پرویز حسین ایمون کی جگہ لی ہے، اسالنکا بائیں ہاتھ کے بیٹر اور آف اسپن بولنگ کرتے ہیں۔

چارتھ اسالنکا سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تمام فارمیٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں، ان کی شمولیت سے لاہور قلندرز اپنے مڈل آرڈر میں توازن پیدا ہونے کے لیے پُرامید ہے۔

پرویز حسین ایمون ملتان سلطانز کے خلاف لاہور میں میچ کے دوران ساتھی فیلڈر آصف علی سے ٹکرا کر کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، دوسری جانب چرتھ اسالنکا کی 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شرکت متوقع ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں