پہلی بار بھیک مانگنے پر وارننگ یا ایک ماہ قید، دوبارہ ایک سال قید کی سزا ہوگی، کے پی اسمبلی میں بل پیش

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا اسمبلی میں  گداگری کے خاتمے کے لیے ویگرینسی ایکٹ 2026 اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس

چپ ٹیک Apr 21, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا اسمبلی میں گداگری کے خاتمے کے لیے ویگرینسی ایکٹ 2026 اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس مسند نشین ادریس خٹک کے زیر صدارت دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس میں گداگری کے خاتمے کے لیے اہم بل پیش کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ویگرینسی ایکٹ 2026 کا مجوزہ بل ایوان میں پیش کیا۔ بل کے مطابق یہ قانون پورے صوبے میں نافذ ہوگا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مجوزہ قانون کے تحت گداگری کے خاتمے کے لیے ایک صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی، جسے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی سفارش کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ بل میں پہلی بار بھیک مانگنے پر وارننگ یا ایک ماہ قید جبکہ دوبارہ جرم پر ایک سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، دھوکا دہی سے بھیک مانگنے پر دو سال قید جبکہ منظم گروہوں کے لیے تین سال قید کی سزا رکھی گئی ہے۔ بل میں بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے لیے چار لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا، قانون کے تحت پولیس اور سوشل ویلفیئر حکام کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دیا جائے گا جبکہ گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں کے اندر اسپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا لازمی ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں