
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف امریکی صدر کی بار بار اور روزانہ کی دھمکیوں پر خاموش یا لاتعلق نہیں رہنا چاہئے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق امیر ایرانی نے امریکی صدر کی بار بار دھمکیوں کے سامنے کونسل کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ ٹرمپ ایران پر بمباری کرنے اور ایران کو ’پتھر کے دور‘ میں لوٹانے کی واضح دھمکی دیتے ہیں اور ملک کی توانائی، اقتصادی اور صنعتی انفراسٹرکچر کی تباہی، ایرانی جوہری سائنسدانوں اور اعلیٰ حکام کو نشانہ بنانے یہاں تک کہ ایرانی تہذیب کو تباہ کرنے کے بھی دھمکیاں دے چکے ہیں۔‘
انھوں نے اقوام متحدہ کے ارکان کو متنبہ کیا کہ ایران کے نقطہ نظر سے یہ خاموشی ایک ’خطرناک عمل‘ کو جنم دے سکتی ہے ہے جسے انھوں نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی جانب سے طاقت اور جارحیت کے خطرے کو معمول بنانے کا نام دیا۔
