
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر آدمی ٹیکس چور ہے، تاجروں سے کوئی ٹیکس نہیں لے سکتا، خواہ کوئی جنرل مشرف ہو یا کوئی اور مائی کا لال ہو۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نجی یونیورسٹی میں منعقدہ پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اسلام آباد سے جان چھڑوا دیں تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے، کوئی بھی حکمران ہو کسی بھی بازار میں جائے اور ٹیکس لینے کیلئے داخل ہو کر دکھا دے، اگر ایسا ہوا تو خود کشی کر لوں گا۔
