ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر چیئرمین کے پی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری,ذاتی حیثیت میں طلب

چپ ٹیک May 21, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر چیئرمین کے پی ٹی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیئرمین کے پی ٹی شاہد احمد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کی پیروی کے لیے کے پی ٹی کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس حسن اکبر نے ریمارکس دیے کہ کے پی ٹی کا وکیل کہاں ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ کے پی ٹی کا وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ جسٹس حسن اکبر نے ریمارکس دیے کہ کے پی ٹی کے وکیل طویل عرصے سے کسی کیس میں پیش نہیں ہوتے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں