نیا معاہدہ ایران کی جوہری صلاحیت کے خلاف مضبوط دیوار ہے، ٹرمپ

چپ ٹیک Jun 17, 2026 IDOPRESS

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا نیا معاہدہ ایران کی ممکنہ جوہری عسکری صلاحیت کے خلاف ایک مضبوط اور مؤثر دیوار ثابت ہوگا۔

فرانس میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مجوزہ معاہدے کو امریکی کانگریس میں نظرثانی کے لیے بھیجا جا سکتا ہے، تاہم انہیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدہ مشرق وسطیٰ کے لیے خطرناک تھا اور اس سے ایران کو مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا موقع مل سکتا تھا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ عملی شکل اختیار کر لیتا ہے تو نہ صرف مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے بلکہ عالمی تیل منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں