
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے پورے ملک کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق شیر خوار بچی جمعے کی رات 2 بجے کے قریب گھر سے لاپتا ہو گئی تھی جس کے بعد گاؤں اور قریبی کھیتوں میں تلاش شروع کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رات بھر کی تلاش کے بعد ہفتے کی صبح شیر خوار بچی گھر سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ایک کھیت سے تشویشناک حالت میں ملی۔
اس معصوم کلی کو نیم مردہ حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔
