ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

چپ ٹیک Jun 23, 2026 IDOPRESS

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گجرات کے علاقے بھاگو میں پیش آیا، جہاں مسلح ملزمان گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق مظفرگڑھ کا رہائشی نوجوان مجاہد اپنے بھتیجے کے ساتھ گھر میں کھانا کھا رہا تھا کہ اسی دوران مسلح ڈاکو گھر میں گھس آئے۔ملزمان نے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں مجاہد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں