قونصلیٹ آ ف  پاکستان دبئی  کے قونصل جنرل کی ایک سکول میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

چپ ٹیک Jul 3, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ آ ف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل، حسین محمد نے دبئی کے ایک سکول میں منعقدہ CENTURY Tech Challenge 2026 کی عالمی چیمپئن شپ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔


یہ تقریب CENTURY Spring Challenge 2026 میں ای ایل پی ایس کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں منعقد کی گئی، جہاں اسکول نے 70 ممالک کے 1,500 سے زائد اسکولوں اور 10 لاکھ سے زیادہ طلبہ کے درمیان عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔تقریب میں اسکول کے چیئرمین حسن ابراہیم ہوکل، شریک چیئرمین محمد راشد اشرف، گورنر احمد گیڈی، بورڈ آف گورنرز کے اراکین، اسکول انتظامیہ، ماہرینِ تعلیم، والدین اور طلبہ نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں قونصل جنرل نے اسکول کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ، طلبہ اور والدین کو اس غیر معمولی بین الاقوامی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس کامیابی کو نہ صرف ادارے بلکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا۔


قونصل جنرل نے بالخصوص طلبہ کی محنت، لگن اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں اسکول کو عالمی سطح پر یہ منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے پرنسپل، اساتذہ اور عملے کی پیشہ ورانہ وابستگی اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہمیشہ خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں