وزیراعلیٰ وزراء کو ہر مہینے 7 اضلاع کا دورہ کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت،3 مہینے بعد کارکردگی کا جا ئزہ لینے کا اعلان 

چپ ٹیک Jul 7, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان لائن)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے وزراء اور سیکرٹریز کو تین ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ میٹنگز میٹنگز کھیلنا بندکریں، دفتروں میں بیٹھنے کےبجائے ہر وزیر ہر مہینے 7 اضلاع میں جائیں، وہاں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کریں، تین مہینے بعد آپ سب کی کارکردگی کو دیکھ کر جزاسزا کا فیصلہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزراء اور مشیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور وزیراعلیٰ آپ کو اختیار دیتاہوں کہ کوئی بھی کرپٹ افسر ہو، چاہے وہ جس کا بھی چہیتا ہو، اس کو فوراً گھر بھیج دیں، آپ کی تمام پالیسیاں صرف عوامی امنگوں پر ہونی چاہیے، آپ کی کارکردگی سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر منحصر نہیں ہے ، کارکردگی صرف اس پر منحصر ہے کہ عوام مطمئن ہوں، عوام مطمئن ہو گی تو ہم مطمئن ہوں گے، اگر عوام مطمئن نہیں ہوتے تو آپ جتنی مرضی اچھی پریزینٹیشن بنا لیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، آپ کے تمام فیصلے عوامی مفاد میں ہونے چاہئیں اور ریلیف درازے پر ملنا چاہیے، تمام وزراء کو ہدایت ہے کہ آپ نے مہینے میں کم سے کم 7 اضلاع کے دورے کرنے ہیں، اس کے بعد میٹنگز میٹنگز کھیلنا ، آفسز کے اندر رہنا چھوڑ دیں، دورے کریں اور ہر ضلع میں جا کر اپنے سٹاف اور عوام کو بلا کر ان کے مسائل سنیں، فوری ان کے مسائل حل کرنا شروع کریں، اگلے ہفتے تک آپ کی سٹریٹیجی سی ایم آفس اور سی ایس آفس میں جمع ہونی چاہیے، ہر ڈپارٹمنٹ کا اپنا کمپلین سیل ہونا چاہیے، اور اسے سی ایم کمپلین سیل سے منسلک کریں، جس کو میں روزانہ کی بنیاد پر دیکھا کروں گاکہ عوام کی شکایات کتنی ہیں اور آپ نے ان کے حل کیلئے کیا کوششیں کیں، عوام کتنے مطمئن ہیں، تمام ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کے جتنے بھی دروازے ہیں وہ بند ہونے چاہئیں، بڑی کرپشن پر تو ویسے بھی معافی نہیں ہے، چھوٹی کرپشن جہاں بھی ہو رہی ہےاس کے دروازے بند ہونے چاہئیں، عوام کی طرف سے کسی بھی موقع پر کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے، اگر شکایت آئی اور اس کا ازالہ نہیں ہوگا تو پھر ایکشن ہوگا، تین مہینے کے بعد ہم پھر ملیں گے اور جومیں نے آپ کو ہدایات دیں ہیں ان کے بارے میں پوچھا جائے گا، اس کے مطابق ہر بندے کو سزا اور جزا دی جائےگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں