
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی،کرکٹر نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق 10 ماہ کی بچی کی ہلاکت گھر میں کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہوئی،محمد خلیل امریکامیں لیگ کرکٹ کھیلنے گئے تھے ،اطلاع ملتے ہی وطن واپس روانہ ہوگئے۔
محمد خلیل پاکستان کے سابق بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر ہیں، جنہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں صرف چھ میچ کھیلنے کے باوجود 2004-2003 میں بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔
