
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،قانون ساز اسمبلی کی 45نشستوں میں سے 23پر (ن) لیگ نے کامیابی سمیٹ لی ہے،مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔
وفاقی وزیر امیرمقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ آزادکشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے، پیپلزپارٹی نے ہارنے پر دھاندلی کے الزامات لگائے، کامیاب امیدواروں کو قیادت کی جانب سے مبارکباد دیتے ہیں۔
