شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں: محسن نقوی

چپ ٹیک Aug 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے شہداء قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ان کی لازوال قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔


محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیاں وطن کے امن اور استحکام کی ضمانت ہیں، قوم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں