ہمارے لیے الٹی اور سیدھی گنتی مسئلہ نہیں ہے، سینیٹر افنان اللہ

چپ ٹیک Aug 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے لیے الٹی اور سیدھی گنتی مسئلہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن اصل اور دائمی حکمرانی صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔ ہمارے لیے اقتدار کی الٹی اور سیدھی گنتی کوئی مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ ہم اچھے اور برے ہر وقت میں ملک کے 24 کروڑ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ نے دعویٰ کیا کہ کارکردگی کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پرفارمنس کے تو کوئی قریب بھی نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ پورا کراچی پیسے دے کر پانی خریدنے پر مجبور ہے اور شہر کے خستہ حال سڑکوں کے گڑھوں میں گر کر لوگ مر رہے ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ نے پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ "آپ چلے تھے کشمیر فتح کرنے، ادھر آپ کے ساتھ وہی ہونا تھا جو ہوا ہے۔”


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں