
لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)لودھراں میں خاتون کے مبینہ قتل کے الزام پر شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق والد نے الزام لگایا ہے کہ داماد نے موٹر سائیکل رکشے کے لیے پیسے نہ دینے پر بیٹی کو قتل کیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
