
منیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلپائن کے ہائی سکول میں طالب علم کی ساتھی طلبہ پر فائرنگ سے 1 طالب علم ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے طالب علم نے فائرنگ کے واقعے کے بعد خودکشی کر لی۔
فائرنگ کرنے والا نویں اور ہلاک ہونے والا دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا طالب علم رائفل اور پستول ساتھ لایا تھا،سکول میں صورتِ حال قابو میں ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن میں 1 ماہ پہلے بھی سکول میں فائرنگ سے 3 طلبہ ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔
