
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج صبح اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں روانہ ہوئے، طیارے کی ری فیولنگ کے لیے وفد نے استنبول میں 2 گھنٹے سٹاپ اوور کیا۔
وزیراعظم 2 روز بعد لندن سے امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ 25 ستمبر کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
