
شجاع آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابر ٹرین کی ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 5 مسافر جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثہ صبح سوا پانچ بجے پیش آیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد متاثرہ مسافر اپنے سامان کے ساتھ پٹری کے کنارے بیٹھے ہیں، جبکہ اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے، ملتان ڈویژن انتظامیہ جائے حادثہ پر موجود ہے۔
