
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
