میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید

چپ ٹیک Nov 19, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے بھتیجے شیخ راشد کو ناحق 60 سال سزا دی گئی ہے اس پر مہربانی کی جائے۔

دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ پوری قوم کی خواہش ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملے، آٹا بھی بغیر شناختی کارڈ نے نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ ریڑھی چھابہ والے مزدور اور عام آدمی کو جینے کیلئے ریلیف دیا جائے، آٹا بھی سستا کیا جائے۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت نے پیش ہوئے، پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر ملزمان حاضری کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔جج امجد علی شاہ نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں