اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا تعاون مضبوط بنانےکے عزم کا اظہار

چپ ٹیک Nov 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر مشاورت کے لیے آرفور وزرائے خارجہ اجلاس جلد بلانےکے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی روابط کا تسلسل برقرار رکھنے اور مختلف امور پر مشاورت کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں