واٹس ایپ کا بڑا اپ ڈیٹ، گروپ ممبرز کی حد بڑھا کر 1500 کردی

عی Nov 23, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں ممبرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1024 سے بڑھا کر 1500 کردی ہے،نئی اپ ڈیٹ کے بعد گروپ ایڈمنز ایک گروپ میں بیک وقت 1500 افراد شامل کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اس سہولت کا اطلاق عام گروپ چیٹس کے ساتھ کمیونٹی گروپس پر بھی ہوگا۔

یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے مرحلہ وار جاری کی جارہی ہے، جس کے باعث فی الحال تمام صارفین کو یہ سہولت دستیاب نہیں۔

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے دیگر نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں، جن میں تمام ممبرز کو ایک ساتھ ٹیگ کرنے کے لیے @all، پولز کی آخری تاریخ مقرر کرنے اور موجودہ گروپ سے نیا گروپ بنانے کی سہولت شامل ہے


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں