اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو

چپ ٹیک Nov 24, 2026 IDOPRESS

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں صدور کے درمیان امارات اور شام کے درمیان معاشی و ترقیاتی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع نے عوام کی خوشحالی اور مشترکہ مفادات کے لئے تعلقات فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں