ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے حج کیلئے اجازت نامہ لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سزاؤں کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے حج کیلئے اجازت نامہ لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سزاؤں کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیراجازت حج کرنے یا کوشش پر 20ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا،غیرقانونی حجاج کو پناہ یا مدد پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا،سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزٹ ویزے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پر بھی جرمانہ ہوگا، غیرقانونی حج کرنے کی کوشش پر ملک بدراور10سال سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔
