
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوکین کوئین انمول پنکی کے گاہکوں سے متعلق نئی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی سے کوکین خریدنے والوں میں مبینہ طور پر مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 16 سال سے 24 برس کی عمر کے طالب علم بھی شامل ہیں جو گولڈ کوکین نامی مہنگی منشیات استعمال کرتے تھے۔
طالب علم مبینہ طور پر مہنگے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بتائے جاتے ہیں، تفتیشی حکام طالب علموں کو نشہ کی لت میں لگانے والے کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس حوالے سے نشاندہی کی جارہی ہے کہ کون سے تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات انمول پنکی سے کوکین خرید کر استعمال کرتے تھے۔ منشیات کی خریداری کے لیے رابطے، سپلائی اور لین دین کا طریقہ کار کیا تھا۔ تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
