’’برسوں پرانے بوجھ سے نجات مل گئی‘‘، حج کے بعد درفشاں سلیم کا جذباتی پیغام

توانائی Jun 1, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام اور یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے روحانی سفر کے تجربات مداحوں کے ساتھ بانٹ دیئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں درفشاں سلیم نے حج کے سفر کو صبر، شکر اور اللہ پر مکمل بھروسے کی ایک منفرد داستان قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ سفر ان کی زندگی کے یادگار ترین تجربات میں شامل ہو گیا ہے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں یہ سعادت اپنے والدین کے ساتھ حاصل ہوئی۔

اپنی پوسٹ کے اختتام پر درفشاں سلیم نے تمام مسلمانوں کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر صاحبِ استطاعت فرد کو حج کی سعادت نصیب فرمائے اور یہ مقدس سفر انسان کی ظاہری زندگی کے ساتھ ساتھ اس کے باطن میں بھی مثبت تبدیلی لے کر آئے۔

درفشاں سلیم کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات، دوستوں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں