ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی

توانائی Jun 17, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شام کے اوقات میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں تیز بارش متوقع ہے، جبکہ ڈی آئی خان، چترال، سوات، دیر اور میران شاہ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح کوہستان، شانگلہ اور بونیر میں بھی تیز بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

میپکو کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام مکمل کرکے کئی گھنٹوں بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

ادھر انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے شہریوں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں