
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین میری ٹائم ٹاسک فورس افتخار احمد راؤ نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیا ءتک رسائی کا اہم ذریعہ ہے، بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق وزیر اعظم کی میری ٹائم ٹاسک فورس کی اہم کامیابیوں سے متعلق سیکرٹری وزارت بحری امور اور ممبر ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین میری ٹائم ٹاسک فورس افتخار احمد راؤ کا کہنا تھا کہ دنیا کی 80 فیصد تجارت سمندر کے راستے ہوتی ہے، پاکستان گلف کے اہم ترین حصے پر موجود ہے۔
