آپریشن شعبان: مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 88 ہوگئی

توانائی Jul 16, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں، خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، تاہم سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے، پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں