عمران خان حکومت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگتے، علیمہ خان

توانائی Jul 31, 2026 IDOPRESS

باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگتے، وقت نے ثابت کیا ہے کہ ان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق علیمہ خان نے ان خیالات کا اظہار دورہ باجوڑ کے موقع پر ہیڈ کواٹر خار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کارکن عمران خان کی رہائی کے لئے گھروں سے نکلیں اور اڈیالہ پہنچیں، جب نکلیں تو واپس گھروں کامیابی تک واپس نہیں آنا۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ وہ جیل میں مرجائیں گے لیکن حکومت وقت کے سامنے سر نہیں جھگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 20 دسمبر کو سہیل آفریدی کو اسٹریٹ مومنٹ شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عدالتی نظام پر تحفظات کا اظہار کرتی ہوں۔ ملک میں مہنگائی اور بدامنی اور غیر یقینی صورتحال ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں