محسن نقوی اتنے طاقتور وزیر ہیں جو کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، خواجہ آصف

توانائی Aug 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی اس حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں جو کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا محسن نقوی وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی سسٹم کا حصہ نہیں ہیں، کابینہ اجلاس میں صرف دو تین بار دیکھا ہے۔


خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ بھی صرف سات یا آٹھ بار آئے ہوں گے، اب اگر محسن نقوی شکایت کررہے ہیں تو پھر ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ موجودہ نظام اس حد تک کمزور ہو چکا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دس سال بعد بھی ملک انہی مسائل میں گھرا رہے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ موجودہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے اور اس کے ذریعے مسائل حل کرنا ممکن نہیں رہا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں