جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر 7 اگست کو فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا

توانائی Aug 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کی معزز جج جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی عدالتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 7 اگست کو صبح ساڑھے 10 بجے سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوگا۔

فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور قانونی برادری کے دیگر نمائندے شرکت کریں گے اور جسٹس مسرت ہلالی کی عدالتی، قانونی اور عوامی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں