ملک بھر میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

توانائی Aug 4, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں آج حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے اور مجالس برپا کی جائیں گی، امام حسینؓ اور ان کے رفقا کو شان دار خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، اس دوران ایم اے جناح روڈ گرو مندر سے ٹاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

سیف سٹی اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے جلوس کے روٹ کی نگرانی جاری ہے، جلوس کے روٹ کے مقررہ راستوں پر بڑی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جلوس میں شرکت کرنے والوں کے لیے مختلف مقامات پر واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں