
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ اداس پوسٹ کے بعد سامنے آنے والی طلاق کی افواہوں پر وضاحت دے دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نمرہ خان پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 4.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
نمرہ خان نے جون 2026ء میں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی اور نکاح کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
حال ہی میں نمرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اداس ریل شیئر کیے جانے کے بعد ان کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
