ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

توانائی Aug 11, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی دھمکی کے پیشِ نظر ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے سفر کیا۔

واشنگٹن پوسٹ کےمطابق وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کو ایئر فورس ون میں سوار ہونے کا کہا تھا،تاہم امریکی صدر نے ایئر فورس ون کے بجائے دوسرا فوجی طیارہ استعمال کیا۔

رپورٹ کےمطابق ٹرمپ کو ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر فوجی طیارے سی-32 اے تک منتقل کیا گیا، جبکہ ایئر فورس ون کو بطور ڈیکائے طیارہ استعمال کیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث صدر کے سفر کو انتہائی خفیہ رکھا گیا، پینٹاگون نے خفیہ پرواز سے متعلق تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں