
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضاحیات ہراج نے وزیراعظم کو تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر مبارکباد دی۔
دوران ملاقات وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت سے متعلقہ امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
