نوجوانوں سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ متحد رہیں: مراد علی شاہ

توانائی Aug 14, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنانے میں سندھ کا صف اول کا کردار ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج گورنر اور کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 10 اکتوبر 1938 کو سندھ نے عیدگاہ میدان میں ایک قرارداد پیش کی، پاکستان بننے کے بعد دوبارہ قرارداد پیش کی، قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں اور سب متحد رہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہماری جوہری طاقت کے بانی ہیں، انہوں نے شہادت قبول کی مگر گھٹنے نہیں ٹیکے، بینظیر بھٹو نے شہادت قبول کی مگر پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں وزارت خارجہ کی باگ ڈور سنبھالی، بھارت نے ہماری طرف میلی نظر سے دیکھا تو قوم متحد ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ متحد رہیں، فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتا ہوں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں