پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت

توانائی Aug 14, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی، چاروں ہائیکورٹس، سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں پرچم کشائی کی تقاریب ہوئیں جن میں چیف جسٹسز نے خطاب کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین نے پرچم کشائی کی، ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین نے کہا کہ پاکستان بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے، ہمارے اجداد کی قربانیوں کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہے، پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے۔

لاہور ہائیکورٹ

جسٹس کامران ملاخیل نے کہا کہ افسران اپنے ماتحتوں کے ساتھ انصاف کریں تو وہ اپنے فرائض بہتر انداز میں ادا کر سکیں گے، جب لوگوں سے ناانصافی کا اندیشہ ختم ہوگا تو وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے، ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی حالت بدلنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں