لاہور:داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی رشتہ دار قتل کرنے کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا

توانائی Aug 18, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں داماد نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت 4 سسرالی رشتہ دار قتل کرنے کے بعد زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ کی برکت کالونی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ عمران کا سمیعہ سے 6 ماہ قبل نکاح ہوا تھا، سمیعہ گھریلو چپقلش پر والدین کے گھر آ گئی تھی، عمران ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔

حکام کے مطابق عمران آج صبح سسرال آیا اور سمیعہ کو ساتھ نہ چلنے پر سر میں گولی مار دی، اس کے بعد ملزم نے سسر علی خان، ساس شمائلہ اور برادر نسبتی ذیشان کو بھی مار ڈالا۔

بعدازاں ملزم عمران شوکت نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں