
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تحفظ ماحولیات نے فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور محکمے کے مطابق اب تک فصلوں کی باقیات جلانے کے 679 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 650 مقامات پر آگ بجھا دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب عبداللہ نیئر شیخ نے انسداد فصل باقیات جلاؤ مہم کی نگرانی کے لیے تمام ڈائریکٹرز کو مختلف اضلاع کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، ڈائریکٹرز اپنے متعلقہ علاقوں میں اچانک دورے کر رہے ہیں جبکہ موٹرویز اور جی ٹی روڈز کے اطراف خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔
