قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق نے صوبوں کے 35 ارب روپے کاٹ لیے

توانائی Nov 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 164کے تحت چاروں صوبوں کے این ایف سی حصے سے گرانٹ کی مد میں 35 ارب روپے کاٹ لیے۔

جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے دی نیوز کو تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران صوبوں سے 34 ارب 839 کروڑ روپے بطور گرانٹ وصول کیے ہیں جنہیں نان ٹیکس ریونیو (این ٹی آر) کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

بجٹ 27-2026 پیش کیے جانے سے قبل وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ صوبے آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت مالی سال 27-2026 میں وفاقی حکومت کی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد کے لیے اپنے این ایف سی حصے سے 1035 ارب روپے گرانٹ فراہم کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں