ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان اوجی ڈی

سائنس Apr 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان اوجی ڈی سی ایل کاکہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے3 ماہ میں 3،010 بیرل یومیہ تیل،32 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا۔ نئے دریافت کنوؤں سے1,090 بیرل یومیہ تیل،2.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس پیداوار حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے670 بیرل یومیہ تیل اور 1.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا، اوجی ڈی سی ایل کی مجموعی پیداوار صلاحیت 37 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔

بیان کے مطابق جون 2026 تک تیل کی پیداوار 40 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے، پرانی فیلڈزسے زیادہ پیداوار کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں