پی ایس ایل11، دوسرے مرحلے میں آج حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی آمنے سامنے آئیں گی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور

سائنس Apr 8, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

دنیا نیوز کے مطابق میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جس میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم اور حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنوس لابوشین کریں گے۔

حیدرآباد کنگزمین نے اب تک پی ایس 11 میں اب تک کوئی میچ نہیں جیتا۔

واضح رہے کہ اب تک کھیلے گئے میچز میں سے ملتان سلطانز نے 5 میچوں میں 4 فتوحات حاصل کی ہیں اور 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 پوائنٹ ہیں جبکہ راولپنڈیز اور حیدرآباد کنگز مین اب تک جیت کی تلاش میں ہیں۔

پی ایس ایل 11 میں اب تک کھیلے گئے میچز میں سے ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان 5 میچوں میں 232 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہیں جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے جبکہ بولنگ میں کراچی کنگز کے حسن علی 8 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں