حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور

سائنس Jul 31, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران امریکا جنگ کے دوران تیل کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے کا طریقہ کار اختیار کرنے کے بعد حکومت نے اب پٹرولیم شعبے کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کا کریک سپریڈ 70 سے کم کرکے 35 تا 40 ڈالر فی بیرل کرنے کی تجویز ہے، آئی ایف ای ایم اصلاحات کے تحت پٹرولیم ڈپو پوائنٹس 22 سے کم کرکے 11 کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق پاکستان کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ موثر مسابقت کے ساتھ ڈی ریگولیشن سے صارفین کو نمایاں فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، ہائی آکٹین بلیندڈ کمپوننٹ کی قیمتیں پہلے ہی ڈی ریگولیٹڈ ہیں، جس کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں مقابلہ کرتی ہیں اور صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرتی ہیں۔

اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی ایم سی لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سمیت کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں