لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک

سائنس Aug 4, 2026 IDOPRESS

لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے، ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ ان کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں