بھارت کی مکاری کھل کے سامنے آچکی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، جسے بھارت داخلی معاملہ قرار دیتا

سافٹ ویئر Apr 22, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، جسے بھارت داخلی معاملہ قرار دیتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی معاملات کو بیرونی جبکہ بیرونی معاملات کو اندرونی رنگ دے رہا ہے، بھارت کی مکاری کھل کر سامنے آ چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو 1 سال ہو گیا، بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج متن پہلے سے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو معرکۂ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں منہ کی کھانا پڑی، بھارت کو معرکۂ حق کی طرح دہشت گردی کی پالیسی میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں