
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہوربورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری لاہور بورڈ کاکہنا ہے کہامتحانات میں ایک لاکھ 92ہزار امیدوار شرکت کررہے ہیں، امیدواروں کیلئے 566امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں۔
رضوان نذیرکا مزید کہناتھا کہ لاہور ڈویژن میں 27امتحانی سینٹرز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،ساڑھے 6ہزار اساتذہ امتحان کی نگرانی پر تعینات ہیں۔
