
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن کورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع کر دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ملزمہ نے جوئے کی ایپ کی پرموشن کے کیس میں عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمہ پر جوئے کی ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
