جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ، لاہور میں بھی بادل برسنے کا امکان

عی Jun 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی اور اسلام آباد میں اچانک موسم نے کروٹ لے لی، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، لاہور میں بھی آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک، بالائی اضلاع میں شدید گرم رہے گا، جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں