کرپشن کا خاتمہ، حکومت نے "فیس لیس" ڈیجیٹل ٹیکس آپریٹنگ ماڈل متعارف کرانے کی منظوری دے دی

سافٹ ویئر Jun 5, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے اصولی طور پر ایک مرکزی ڈیجیٹل ٹیکس آپریٹنگ ماڈل متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ٹیکس آڈٹ اور اسیسمنٹ کے تمام معاملات اسلام آباد میں قائم "فیس لیس" (بغیر براہِ راست شناخت کے) یونٹس کے ذریعے انجام دیے جائیں گے، تاکہ افسران کے صوابدیدی اختیارات اور ٹیکس دہندگان سے براہِ راست رابطے کو کم کیا جا سکے۔

انگریزی جریدے ڈان میں شائع مبارک زیب خان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز پاکستان کے نئے ٹیکس آپریٹنگ ماڈل کی منظوری دی اور اس اصلاحاتی منصوبے کو تیار کرنے والے ٹیکس حکام کی تعریف کی۔ یہ ماڈل رواں سال اکتوبر سے تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔

نیا نظام وقت کی پابندی کے ساتھ شفاف پراسیسنگ اور خودکار اپ ڈیٹ کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو یقینی وقت فراہم کرے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ اپیلوں کے نظام کو مرحلہ وار "فیس لیس" ماڈل میں منتقل کرے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں